اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جج ایسٹ اسلام آباد محمد یار گوندل نے قتل اور اقدام قتل کے الزام میں ملوث ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر کے تینوں کو جیل بھیج دیا ۔استغاثہ کی پیروی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کی۔ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے جھنگ سیداں منڈی مویشیاں میں جانور خریداری تنازعہ پر فائرنگ کر کے جگیوٹ کے رہائشی صفدر حسین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ادریس احمد اور شاہد محمود شدید زخمی ہو گئے تھے ۔