• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر امراض چشم انسٹیٹیوٹ کی نشتر 2 ہسپتال منتقلی کو مسترد کرتے ہیں، پی ایم اے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نشتر انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی (امراض چشم انسٹیٹیوٹ) کی نشتر 2ہسپتال کی ممکنہ منتقلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشتر2میں نیوروسائنسز سمیت کارڈیالوجی ، نیفرالوجی ،انتہائی نگہداشت گیسٹرو انٹرالوجی ، یورولوجی سمیت دیگر شعبہ جات کو فعال کیا جائے جو پہلے اے منظور شدہ ہیں اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز ملتان 150 بستروں پر مشتمل ایک علیحدہ ہسپتال منظور ہوا تھا جو اس وقت ساوتھ سٹی ہسپتال میں ہے اس ہسپتال کو علیحدہ فعال کیا جائے اور اسکی عارضی طور نشتر2منتقل کرنے کی ممکنہ کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اس طرح نہ تو آنکھوں کا ہسپتال فعال رہے گا اور نہ ہی نشتر2میں نیوروسائنسز و دیگر منظور شدہ شعبہ جات چل سکیں گے اور یہاں آؤٹ ڈور و تھیٹرز انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمالوجی کو ملنے سے نشتر2بھی غیر فعال ہو جائیگا اس موقع پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ساوتھ پنجاب نے باقاعدہ دورہ کر کے آئی انسٹیٹیوٹ کو نشتر2شروع کروانے کا کہا ہے جس پر شدید تحفظات ہیں، اجلاس میں ڈاکٹر عمران قیصرانی ، ڈاکٹر نصرت بزدار،ڈاکٹر وسیم ربانی ،ڈاکٹر زاہد شاہ ،ڈاکٹر وقاص افضل ،ڈاکٹر رضوان شریف ،ڈاکٹر اشفاق ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر و دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ملتان سے مزید