• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح و عمرہ کر لیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا ہے۔

’جنت سے آگے‘ کی اس آن اسکرین جوڑی نے انسٹا پوسٹ میں بیت اللّٰہ کے سامنے احرام پہنے اور خانہ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے تصاویر شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی نے بتایا کہ وہ 12 فروری 2025ء کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ کی رحمت کے سائے میں، 70 ہزار فرشتوں کی موجودگی میں، انہیں گواہ بنا کر، ابرِ رحمت بارش بن کر ہم پر برستی رہی، قبول ہے، اس کے ساتھ انہوں نے سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر احرامِ میں شیئر کی گئی تصویر سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے، اس جوڑی نے نکاح کے بعد بطور نوبیاہتا جوڑی عمرے کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر نکاح کے اعلان کے بعد ساتھی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید