معروف امریکی کمپنی ایپل نے بھی ایپل میپس پر ’خلیج میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیجِ امریکا‘ کر دیا۔
ایپل نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے اُٹھایا ہے۔
کمپنی نے یہ تبدیلی یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم کے ذریعے امریکی حکومت کے سرکاری جغرافیائی حدود پر عمل کرنے کی پالیسی کے مطابق کی ہے۔
یو ایس جیوگرافک نیمز انفارمیشن سسٹم نے اتوار کو باضابطہ طور پر ’خلیج میکسکیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کر دیا ہے۔
ایپل کے علاوہ مائیکرو سافٹ نے بھی اپنے بنگ میپ پر ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیجِ امریکا‘ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سب سے پہلے گوگل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کی تعمیل کرتے ہوئے گوگل میپس پر ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام تبدیل کر کے ’خلیج امریکا‘ کیا تھا۔