• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ قتل کیس میں امید ہے جج کے ریمارکس پر بھی سزا ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیوں نہیں کیا، جج صاحب نے پولیس کے بارے میں غیر مناسب ریمارکس کیوں دیے۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے کہا کہ اگر کیس کی تحقیقات میں کسی پولیس افسر سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو اس کو سزا کے طور پر نوکری سے نکال دینا چاہیے، لیکن عدالت کے معزز جج نے کیس کی سماعت میں پولیس کے بارے میں جو ریمارکس دیے امید ہے عدلیہ اس پر بھی سزا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے لیے نہیں لوگوں کےلیے کام کر رہے ہیں، چاہتے ہیں تھانے آنے والا پولیس سے نہ ڈرے، پولیس کو شہداء سے لے کر ہر چیز کا بجٹ دیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے ماڈل تھانے بنانا چاہتے ہیں، شارع فیصل کے ایک پرانے تھانے کو تبدیل کیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن  نے کہا کہ تھانے کو 60 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے بتایا کراچی میں 8 تھانوں کو ماڈل تھانا بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید