کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 رکنی موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے احمد رضا اور محمد ولید کر گرفتار کرلیا ، ملزمان پیشہ سے موٹر سائیکل مکینک ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 2چوری شدہ موٹر سائیکلیں، چیسس اور موٹر سائیکلوں کے مختلف حصے برآمد کیے گئے،ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک درجنوں موٹر سائیکلیں چوری کر چکے ہیں، ملزمان اکثر اوقات پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے،علاوہ ازیں شرافی گوٹھ پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو کارندوں ممتاز اور محمد علی کو گرفتار کرلیا ،ملزمان سے 2 30 بور پستول، ایک چوری کی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے ۔