اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی رافیل ماریانو گروسی پاکستان میں اپنی دو روزہ مصروفیات مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں
قبل ازیں انہوں نے زیر تعمیر چشمہ پاور پلانٹ یونٹ 5کا دورہ کیا اور پاکستان کا ایٹمی توانائی کا پروگرام کامیاب ترین قرار دے دیا۔