• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریک اپ، میک اپ، رشتے زندگی میں سب کچھ نہیں: عاطف اسلم


نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے بریک اپ کے غم میں ڈوبے نوجوان افراد کو بہترین مشورہ دیا ہے۔

لیجنڈ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ وی لاگ میں بریک اپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

فلم ’بول‘ کے اداکار عاطف اسلم نے اپنے قطر وی لاگ میں متعدد مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

انہوں نے محبت اور بریک اپ کے موضوع پر ایک مداح کے سوال پوچھنے پر بات بھی کی۔

قطر کنسرٹ میں شرکت کرنے والے دہلی کے ایک مداح کے سوال کے جواب میں گلوکار نے کہا کہ اگر تو بریک آپ آپ نے خود کیا ہے تو بہترین کام کیا ہے، مجھے آپ پر واقعی فخر ہے، بریک اپ، میک اپ اور رشتے ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں کرنے کے لیے اور بھی بہت سے کام ہیں، اپنا کیریئر بنائیں، زندگی میں ان سب چیزوں سے آگے بڑھیں اور پروان چڑھیں۔

عاطف اسلم نے مشورہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ زندگی میں مالی طور پر مستحکم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہونا چاہیے کہ یہ رشتے خود آپ کے پاس آئیں اور آپ سے پوچھیں کہ بتا، تیری رضا کیا ہے؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید