• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد، تیز رفتار واٹر ٹینکر دیوار توڑ کر فلیٹ میں داخل، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی روڈ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر نالے میں گر گیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر فلیٹ کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہوگیا تاہم خوش قسمتی کے باعث دونوں حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی روڈ ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر نالے میں جا گرا۔حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ واٹر ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے میں سے باہر نکالا ، سڑک سے ہٹا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کا بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔دریں اثناء تیموریہ تھانہ کی حدود نارتھ ناظم سخی حسن ہائیڈرنٹ کے قریب کے ڈی اے فلیٹ میں واٹر ٹینکر دیوار توڑ کر اندر گھس گیا حادثے میں تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا تاہم شہریوں کی جانب سے واٹر ٹینکر کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید