• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگوریہ گوٹھ گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ، جھلسنے سے لڑکا اور 3 خواتین زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھنگوریہ گوٹھ ،گھر میں گیس سلنڈردھماکہ کے نتیجے میں جھلس کر 4 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانہ کی حدود عزیز آباد بلاک 2 بھنگوریہ گوٹھ الفلاح مسجد کے قریب گھر میں گیس سلنڈر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ،جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے جھلس کر 3 خواتین ا ورایک لڑکا زخمی ہوگئے،واقعے کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 42سالہ حمیرا زوجہ کامران،28سالہ نور فاطمہ دختر نور،23سالہ مریم دختر کامران اور 15سالہ عبداللہ ولد کامران کے نام سے ہوئی ہےواقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید