کراچی (پ ر) انجینئر وسیم عابدی کے مطابق شاعر انقلاب شبیر حسن خان (جوش ملیح آبادی) کی 43 ویں مجلس برسی خیرالعمل ٹرسٹ کی جانب سے آج بروز اتوار 16فروری کو بارگاہ شہدائے کربلا بلاک 20انچولی سوسائٹی میں 4بجے شام منعقد ہوگی۔ قرآن خوانی کے بعد مجلس عزاء سے مولانا سید ضیغم علی رضوی خطاب کرینگے -ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری میثم کاظمی نے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی گزارش کی ہے۔علاوہ ازیں، میثم کاظمی نے بتایا کہ گزشتہ اتوار کو ہونے والی مجلسِ ترحیم برائے ایصالِ ثوابِ مرحومین میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔