• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں بچہ اور نوجوان جاں بحق، مختلف علاقوں سے نوزائیدہ بچے سمیت 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثہ میں بچہ اور نوجوان جاں بحق ہوگئے ، مختلف علاقوں سے نوزائیدہ بچے سمیت 5افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد نصرت بھٹو کالونی رینجر چوکی کے قریب تیز رفتار مزدا ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ عثمان ولد ندیم اور 12 سالہ عاطف ولد سلیم کے ناموں سے ہوئی ۔پولیس شاہ نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کے بعد اطراف میں موجود مشتعل شہریوں نے ویگن کو نذر آتش کرنے کی بھی کوشش کی تاہم پولیس نے شہریوں کو منتشر کردیا ۔جاں بحق افراد نصرت بھٹو کالونی کے ہی رہائشی تھے۔ ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ جامع مسجد کے پارک سے بچے کی مسخ شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ لاش نوزائیدہ بچے کی ہے جو کچھ روز پرانی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید