• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکاش انصاری کے جسم پر تیز دھار آلے، زخموں کے نشانات ملے‘ پوسٹمارٹم رپورٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)معروف ادیب وشاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کے جسم کے مختلف حصوں پر تیز دھار آلے‘ زخموں کے ایک درجن سے زائد نشانات ملے‘ تیزدھار آلے کے ایک وارجوگردن کے عقبی حصے پر تھا اس سے ریڑھ کی ہڈی کو جبکہ سینے پر موجود 4نشانات نے انکے پھیپھڑوں کو بھی متاثر کیاتھا سول اسپتال کے میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید مغل نے پوسٹمارٹم کے بعد صحافیوں کے رابطے پر بتایا کہ آتشزدگی کے دوران جھلس کر ہلاک ہونے والے معروف شاعر وادیب کے جسم اورکپڑوں سے پیٹرول یامٹی کے تیل جیسی بوبھی محسوس کی گئی تھی انکے کپڑے اور بیرونی جلد کے کچھ اجزاءلیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بجھوائے جائیں گے ‘ موت کی حتمی وجہ کا تعین لیبارٹری اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی کیاجاسکے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید