کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر مرکزی مُسلم لیگ کے رہنماؤں نے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیدامین الحق سے ملاقات کی اور انہیںمرکزی مُسلم لیگ کی جانب سے منعقد کی جانے والی بعنوان آؤ سنبھالیں کراچی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، امین الحق نے کانفرنس میں شرکت کے معاملے کو اعلیٰ قیادت کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کر ائی، اِس موقع پر حق پرست رُکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق بھی موجود تھیں۔