• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال سے زائد عمر کے بچوں کیلئے ب فارم پر تصویر، فنگرپرنٹس لازمی

لاہور(نسیم قریشی سے)10 سال سے زائد عمر کے بچوں کا بغیر تصویر کے ب فارم پر پاسپورٹ نہیں بن سکے گا، سکول میں داخلہ سمیت دیگر دستاویز میں استعمال نہیں کیا جاسکے گا ،10 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے نادرا کے ب فارم کیلئے تصویر اور فنگر پرنٹس دینا لازمی ہوگیا ،ایف آرسی بنوانے کیلئے بھی تصویر والا یا سمارٹ کارڈ بنوانا لازمی قرار دیدیاگیا، نادرا نے بی فارم کی فیس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے، فروری 2025 کے لیے بی فارم کی معمول کی فیس 50 روپے جبکہ ایگزیکٹو فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ب فارم بنوانے کیلئے والدین کے شناختی کارڈ کی کاپی، یونین کونسل کا برتھ سرٹیفکی ،نکاح نامہ (درکار ہونے کی صورت میں)،ب فارم کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار میں والدین میں سے کسی ایک کو بچے کے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ قریبی نادرا دفتر جانا ہوگا۔اگر دونوں والدین موجود ہوں تو ایک درخواست گزار اور دوسرا تصدیق کنندہ کے طور پر درج ہوگا۔اگر صرف ایک والد یا ایک والدہ موجود ہو تو درخواست کی تصدیق کسی گزٹڈ آفیسر یا عوامی نمائندے (ایم این اے، ایم پی اے یا میونسپل افسر) سے کرانا لازمی ہے،جس میں تصدیق کندہ اپنا شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ موبائل نمبر بھی لکھے گا ۔
لاہور سے مزید