• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زیدانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلا روٹا پرو کیس کامیابی سے مکمل

کوئٹہ(پ ر)شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ میں بلوچستان کی تاریخ میں روٹا پرو (Rota Pro) کیس کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ یہ کیس ڈاکٹر ہما نعیم ترین (سربراہ کارڈ یالوجی)نے ڈاکٹر اسد اکبر خان (ماہرامراض قلب شِفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد) کی نگرانی میں انجام دیا۔ اس مقصد کے لیے ورکشاپ کا بھی انعقاد ہوا ،جس کے لیے ڈاکٹر اسد اکبر خان، ماہرِ امراضِ قلب، اسلام آباد سے خصوصی طور پر تشریف لائےاور صوبے کے نامور ماہر امراض قلب ڈاکٹر جلال الدین اچکزئی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں شیخ محمد بن زاید ال نہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کےچیف ایگزیکٹیو آفیسر بریگیڈئیر عمرافتخار کاہلوں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔اس سےقبل ایسے مریضوں کو علاج کے لیے کوئٹہ سے باہر جانا پڑتا تھا۔ مگر اب روٹا پرو 2.0 (Rota Pro 2.0) جدید مشین کی دستیابی کے باعث پیچیدہ کیسز شیخ محمد بن زاید ال نہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ میں کئے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید