• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک: لاکھوں روپے، زیورات اور موبائل فون چھین لیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں چوری اور ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی زیورات اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں بس اڈہ کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔کلی ملازئی میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر وہاں سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔مسلح افراد نے گھر میں موجود خواتین پر تشدد بھی کیا۔ایک اور واقعہ میں کچلاک بازار میں ایک وکیل کے دفتر میں بھی چوری کی واردات ہوئی اور دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی متعلقہ پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید