کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کیماڑی اور پاک کالونی پولیس نے پاک کالونی اصفہانی محلہ میں مبینہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت جبکہ زخمی ملزمان کے ایک ساتھی بھی کوگرفتار کرکے 2 پستول ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ملزمان کی شناخت حیات اللہ، محمد ولی اور امان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، تعلق افغانی اسٹریٹ کریمنل گینگ سے ہے،تھانہ سرجانی پولیس نے مبینہ طور پر شہری ارشد حسین کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔