• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اشارات الحسینیہ‘‘ مثنوی فارسی ادب کا شاہکار ہے، پروفیسر سحر انصاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام جلال الدین علی میرا ابو الفضل عنقا کی مشہور مثنوی ”اشارات الحسینیہ" کے منظوم ترجمہ کی تقریب اجراءکا انعقاد جوش ملیح آبادی لائبریری میں کیا گیا، صدارت معروف شاعر پروفیسر سحر انصاری نے کی، جبکہ منظوم ترجمہ پروفیسر شاہدہ حسن نے پیش کیا، تقریب میں ڈاکٹر فائزہ مرزا، نور الہدیٰ شاہ، پروفیسر شاہدہ حسن، ڈاکٹر فاطمہ حسن، ڈاکٹر عقیل عباس جعفری، اور نرگس مرتضیٰ نے اظہار خیال کیا، نظامت کے فرائض نصیر مرزا نے انجام دئے، صدارتی خطاب میں پروفیسر سحر انصاری نے مثنوی "اشارات الحسینیہ" کی ادبی و تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مثنوی نہ صرف فارسی ادب کا شاہکار ہے بلکہ اس میں درج روحانی اور اخلاقی پیغامات آج بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید