کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے وفد نے سابق جج سپریم کورٹ آف پاکستان، سابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ و سابق وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے سندھ میں طلبہ یونین کے انتخابات میں حائل رکاوٹوں، جامعات ترمیمی بل اور کراچی کی تعلیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔