کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کی تاریخ ہے کہ اس نے اپنا خون دے کر دین اسلام اور اس ملک کو ہمیشہ سازشوں سے بچایا ہے، بیرونی قوتیں ہمیں فرقہ واریت اور لسانی فسادات کی آگ میں جھونکنا چا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجار قادری نے مرکزی رہنما سلیم رضا عطاری،ندیم قادری،جاوید قادری اور دیگر شہدائے پاکستان سنی تحریک کے مزارات پر حاضری کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ دین اسلام اور ملک و قوم کی بھلائی کے لیے پاکستان سنی تحریک کے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک میں اس وقت سازشی عناصر سرگرم عمل ہیں ،ہم سب کو یہ بات اچھی طریقے سے اپنے ذہن میں بٹھا لینی چاہیے کہ یہ پاکستان دین اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا،اسلام دشمنوں نے کبھی بھی پاکستان کو دل سے قبول نہیں کیا، پاکستان سنی تحریک اپنے شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔