• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّہ کا نظام قائم کرکے مظلوم عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہوگا، محمد شاداب نقشبندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام ایسا نظام چاہتے ہیں کہ غریب کو بلا تفریق حقوق مہیا ، فوری انصاف کی فراہمی ہو،پاکستان کو بدلنا ہے تو اس کے نظام کو بدلنا ہوگا یہاں اللہ کا نظام قائم کرکے مظلوم غریب عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہوگا، پاکستان میں اسلام کا نظام ہوگا تو غریب کو انصاف، حقوق مہیا ہونگے،انہوں نے کہا کہ دین سے دوری کی وجہ سے ملک میں بے حیائی کو فروغ مل رہا ہے، دینی ودنیاوی تعلیمات سے بچوں کو آراستہ کرناہم پر فرض ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید