کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے چیمپئنز ٹرافی میچز کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے درمیان جامع منصوبہ بندی اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا تاکہ میچز کے دوران امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے،کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 6700سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی ڈویژن کے 1745اہلکار بشمول 1045 ایس ایس یو کمانڈوز اور لیڈی کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 1390 ٹریفک پولیس کے اہلکار، 328 اسپیشل برانچ کے اہلکار اور ڈسٹرکٹ پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، اہلکار اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ ایریاز، ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر تعینات ہوں گے۔