کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں مسلح ملزمان نے چھینا چھپٹی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ بلال ولد اسحق کو زخمی کردیا اور لوٹ ما رکے بعد فرارہوگئے،کورنگی کا زوے ندی کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعے میں سیکیورٹی گارڈ 22 سالہ شفیع محمدزخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق شفیع محمد اپنے ساتھی گارڈ کی رائفل سے اتفاقیہ طو رپر گولی چل جانے کے نتیجے میں زخمی ہوا، کورنگی بلال کالونی پختون چوک نالے کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 40 سالہ نورولی شاہ زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا،فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرارہوگیا۔