• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب کا پیکا ایکٹ کیخلاف آزادی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب نے پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے یکم مارچ کو صحافت ، سیاست ، عدالت اور جمہوریت کی آزادی کے لیے آزادی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پ مشاورتی اجلاس کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محمد سہیل افضل خان ، بیرسٹر صلاح الدین احمد ، عبدالرحمنٰ کورائی ، شہاب زبیری،انور ساجدی، علاالدین ہمدم خانزادہ ، حامد الرحمنٰ، عاجز جمالی ، ملکہ خان، محمد منصف اور دیگر نے شرکت کی ، شرکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی پریس کلب کو احتجاجی تحریک کا آغاز کرنا چاہئیے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید