کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاپوش نگر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسکول جاتے ہوئے بچی کی جانب نازیبا حرکت کرتے ہوئے بڑھنے والے ملزم عمر زمان ولد اصغر زمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم 17فروری کی صبح 7:30 بجے پاپوشنگر سونا مارکیٹ والی گلی میں اسکول جاتی ہوئے بچی کی جانب نازیبا حرکت کرتے ہوئے بڑھ رہا تھا جس پر بچی واپس فلیٹ کے اندر چلی گئی۔