کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری نے فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کو پھیلانے کے لیے بزرگان دین نے بہت محنت کی ہے،مسلمان کا کردار گفتار ہی اس کی پہچان ہوتی ہے، دین کی خدمت کے لیے صراط مستقیم کو سمجھنا بہت ضروری ہے، جب انسان اللّٰہ تعالی سے لو لگا لیتا ہے تو اللّٰہ پاک اس کے تمام راستوں کو اسان بنا دیتا ہے ،بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ جس نے صراط مستقیم کو پہچان لیا اس نے اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار لیں،اسلام کی خدمت اس وقت کرسکتے ہیں جب آپ علماء کرام اور مصلحین کے طریقے پرچلیں، انسان اپنی سستی اور کاہلی کی وجہ سے اپنے ساتھ ساتھ دین کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔