• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ چہیلک کے علاقہ میں گھر سے ملزمان پانچ تولہ سونا، ایک لاکھ لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد مشتاق کے جانور چوری کرکے لے گئے، اسی تھانے کی حدود سے طالب اور عرفان کے موبائل فون چوری کرلئے گئے، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقہ سے غفار سے موبائل فون چھین لیا گیا، تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے رضوان کا بیل چوری کرلیا گیا، تھانہ چہیلک کے علاقہ نامعلوم افراد فرحان کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ تولہ سونا اور نقدی ایک لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقہ نامعلوم افراد علی کے مکان سے دس لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ نامعلوم افراد اسماعیل کی 90 ہزار نقدی انگوٹھی اور چین مالیت چار لاکھ چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ گلگشت کے علاقہ نامعلوم افراد عائشہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد بلال سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانے کی حدود سے نعیم کا موٹرسائیکل اور شاہد کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ صدر کے علاقہ سے احمد سے موبائل فون چھین لیا گیا جب کہ تھانہ الپہ کے علاقہ نواز کے رقبہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری ہوگیا۔
ملتان سے مزید