ملتان (سٹاف رپورٹر) ایل پی جی ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے لائسنس یافتہ رجسٹرڈ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی گاڑیوں کو ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بلاجواز تھانوں میں بند کرنے کے خلاف ایس پی چوک پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا۔احتجاج کی قیادت پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر رانا فہد اور صدر ملتان محمد ناصر قاضی نے کی۔ صدر ایسوسی ایشن محمد ناصر قاضی نے خبردار کیا کہ اگر یہ ناروا سلوک بند نہ ہوا تو محرم کے بعد جنوبی پنجاب سمیت ملتان بھر میں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دی جائے گی۔