• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سویٹس یونٹس، پاپڑ فیکٹریز، کریانہ سٹورز، بیوریجز پلانٹس اور ریسٹورنٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی، حفظانصحت کے اصولوں کی خلاف ورزیپر بھاری جرمانے، 25 کلو زائدالمیعاد اشیاء، 15 لیٹرملاوٹی سوڈا واٹر تلف کردیا، تفصیلات کے مطابق نشتر روڈ اور سبزازار کالونی ملتان میں 2 بیکریوں کو فریزر میں باسی خوراک کی سٹوریج پر 40،40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح انڈسٹریل اسٹیٹ اور شاہ ٹاؤن میں 2 بیوریجز پلانٹس کو ڈرنکس میں برکس ویلیو کم ہونے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر 90 ہزار روپے، خانیوال میں 2 فوڈ پوائنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال کرنے اور ایکسپائری برگر فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے کے جرمانے کر دیے گئے۔ کارروائیاں کچہری روڈ کبیر والا، شام کوٹ خانیوال میں کی گئیں، کلب روڈ وہاڑی میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری خوراک فروخت کرنے پر 17 ہزاراور لکڑ منڈی بورے والا میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ملتان سے مزید