ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت اور محرم الحرام روٹس کلیئرنس کے پیش نظر کمشنر آفس سے موصول شدہ لیٹر بر خلاف تجاوزات کی مد میں ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شیر شاہ روڈ تحصیلدار موڑ،عزیز ہوٹل اور قاسم بیلہ نہر،داخلی و خارجی راستے بشمول روڈز سے تجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔