ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا دورہ کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر صدر ہائی کورٹ بار اظہر خان مغل، سیکرٹری صفدر سرسانہ، سائوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عبدالصبور ٹھاکر سمیت دیگر وکلا موجود تھے، افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کا اقدام قابل تحسین ہے، فلٹریشن پلانٹ سے نہ صرف وکلا بلکہ ارد گرد کے علاقہ مکین بھی صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔