ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری انٹر نیشنل کے زونل کوآرڈنیٹر سائوتھ پنجاب محمد سلیم ناصر کی قیادت میں ایک وفد نے سپیشل سیکرٹری سکول جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبید اللہ کھوکھرسے ملاقات کی جس میں تعلیم کے فروغ، ٹرانس ایجوکیشن اور تکنیکی تربیت کے شعبوں میں باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کا مقصد سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مؤثر اشتراکِ عمل قائم کرنا تھا تاکہ جنوبی پنجاب کے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی و فنی مہارتیں بھی فراہم کی جا سکیں، محکمہ کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن خواجہ مظہر الحق اور حنا چوہدری کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے،وفدمیں چوہدری جاوید اختر میو،عائشہ غازی بھی ہمراہ تھی۔