ملتان( اسٹاف رپورٹر) علامہ الیا س عطار قادری نے کہا ہے خاتون جنت سیدنافاطمۃ الزہراؓ کے فضائل بے شمار ہیں، آپؓ کی ناراضی اللہ کی ناراضی اور آپؓ کی رضا اللہ کی رضا ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکز فیضان مدینہ میں محرم الحرام کے سلسلےمیں ہونے والے مدنی مذاکرے میں بذریعہ لنک گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہجلسے، جلوس، محافل یا شادی کی تقریبات سڑکوں پر نہ کی جائیں، کیوں کہ نبی کریم ﷺ نے راستہ روکنے سے منع فرمایا ہے۔