• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری جنوبی پنجاب کا نشتر ہسپتال کا دورہ، سلنڈر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امان اللہ نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ہمراہ نشتر ہسپتال کے حادثات و ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور برن سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ دورہ حالیہ سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت اور ان کے علاج و معالجے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد بھی موجود تھے، جنہوں نے سیکرٹری صحت کو متاثرہ مریضوں کی طبی حالت، جاری علاج، اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید