ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور ملتان پولیس کے فخر فرقان خان نے امریکہ کے شہر برمنگھم الباما میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025 میں برانز میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا130 کلوگرام گریکو رومن ریسلنگ کیٹیگری میں حصہ لیتے ہوئے فرقان خان نے بہترین تکنیک اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔فرقان خان نے اپنے مقابلوں میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دے کر پوڈیم پر جگہ بنائی۔