• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، سیالکوٹ میں جدید صنعتی زون قائم ہونگے: جاوید اقبال

لاہور (خبر نگار)چیئرمین پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کمپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سیالکوٹ اور راولپنڈی میں جدید ترین صنعتی زون قائم کرے گی ۔ چیئرمین نے بتایا کہ سیالکوٹ چیمبر کے ساتھ میٹنگ نئے صنعتی زون کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور جلد ہی اس زون کا افتتاح ہوگا جس سے علاقائی برآمدات اور اقتصادی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں انڈسٹریل زون کا قیام منظوری کے عمل میں ہے اور جلد منظوری مل جائے گی۔ منظوری کے بعد راولپنڈی میں صنعتی زون مقامی معیشت کو فروغ دینے اور علاقے میں کاروبار اور صنعتوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔