بھارتی خوبرو اداکارہ کریتی سینن سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اداکارہ جَلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو دہلی کے ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ دہلی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے پہنچی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ رواں سال ہی شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں جن کی تصدیق میں جوڑے کی تفریحی مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے تصویریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔
عمر میں واضح فرق ہونے کے باوجود ان کی کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے۔