پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کردیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نمرہ خان نے اپنے بچپن کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
شیئر کی گئی تصاویر میں وہ ہنستی مسکراتی نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک تصویر میں وہ بچوں کے کھلونے گھوڑے پر بیٹھی ہیں۔
اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کررہے ہیں، جبکہ ان پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔