کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری عثمان بروہی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ اور چھری کے وار سے 12سالہ عدیل، 24 سالہ غلام حیدر، 25سالہ عرفان شاہ، اسامہ، سلمان اور سلیمان زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے دونوں فریقین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔