• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین تنازع پر امریکی روسی حکام کی ملاقات کل ہوگی

یوکرین تنازع پر امریکا روسی حکام کی سعودی عرب میں کل ریاض میں ملاقات ہوگی۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف پر مشتمل امریکی ٹیم سے کل ملاقات ہوگی۔

ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت، غزہ پر ٹرمپ کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، بات چیت میں یوکرین شریک نہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی شمولیت کے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسا معاہدہ قبول کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید