کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی۔عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوئے 6روز گزر گئے چالان پیش کیو ں نہیں کیا ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف آڈیو موصول ہوئی ہے۔فاضل جج نے حکم دیا کہ آڈیو میسج کے شواہد فرانزک کرانے کے بعد عدالت میں پیش کی جائے۔تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ آ ڈیو میسج میں ملزم نے کارکنان کو اکسانے کی کوشش کی ہے۔