• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں خارجہ پالیسی کامیاب رہی، مشاہد حسین، ملیحہ لودھی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید اور سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےاس بات پر اتفاق کیا کہ 2025 میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس وقت سیاسی استحکام بہت بڑا چیلنج ہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر کے سوال 2026 میں پاکستان کیلئے بڑا چیلنج کیا ہوگا؟پر گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابقپروگرام کی ابتداء میں میزبان حامد میر نے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ 2011 کے بعد یہ سال دہشت گردوں اور عام شہریوں کے لیے بدترین تھا ۔ستمبر میں چائنہ میں ہائیڈروجن بم کی نمائش کی گئی جس میں واشنگٹن کو دو ٹوک پیغام دیا گیا۔ پاکستان نے 2025میں یہ اچھی کوشش جاری رکھی ہے کہ چین سمیت امریکہ کے ساتھ تعلقات ایک ہی وقت میں بہتر رہیں۔

ملک بھر سے سے مزید