• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی سائنس اینڈ آرٹس کانفرنس، 200 ملکی و غیر ملکی سکالر شریک

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی میں پہلی دو روزہ سائنس اینڈ آرٹس انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی،جس میں 200 سے زاہد ملکی اور غیر ملکی سکالر شرکت کررہے ہیں یہ کانفرنس ویمن یونیورسٹی اور اولیوشن پاکستان ( سماجی تنظیم ) کی مشترکہ کاوش ہے جس میں آرٹس اور سائنس کے میدان میں ہونے والی ریسرچ کا احاطہ کیا جارہا ہے اس کانفرنس میں یونیورسٹی کے 17 ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کی۔ افتتاح پرووائس چانسلر اورسرپرست اعلیٰ پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ، سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈاکٹر فرحت جبیں تھیں۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ کانفرنس کا مقصد سائنس اور فنون کے متنوع شعبوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ افراد کے درمیان بات چیت کو فروغ دینا ہے، کانفرنس سائنسی اور ثقافتی جہتوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کو جمع کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ ،،ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور ڈاکٹر فرحت جبیں نے کہا کہ جامعات کو عملی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے صنعت پر مبنی تحقیق پر توجہ دینی چاہیے۔کانفرنس میں آج دوسرے روز پوسٹر پریزنٹیشنز اور مقابلہ سائنس ماڈلز کی نمائش اور مقابلہ، آرٹس، پینٹنگز اور خطاطی کی نمائش اور مقابلہ،مختصر دستاویزی اور خبروں کی کہانی کا مقابلہ اور بزنس پروجیکٹ کے مقابلے بھی ہوں گے۔
ملتان سے مزید