• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرملتان ڈویژن سے 52 سی ٹی پی کے وفد کی ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خاں سے 52 سی ٹی پی کے وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ملتان ایک تاریخی شہر ہے۔ پبلک ویلفیئراقدامات کے تحت متعدد ٹاسک پر کام جاری ہے۔ریونیو، ترقیاتی اہداف میں ملتان ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کورسز افسران کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تمام ہسپتالوں میں میسر ادویات کی تفصیلات واضح ڈسپلے کی گئیں۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے اپنا، ڈی سی، اے سی کا ذاتی نمبر ہسپتالوں میں ڈسپلے کروایا۔ ہسپتال میں فیسلٹیشن ڈیسک شہریوں کی فلاح اور مکمل رہنمائی کیلئے قائم کئے گئے۔
ملتان سے مزید