راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 24موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،16افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل اور رقم وغیرہ چھین لی گئی ۔ اسلام آباد میں بھی 8 وارداتوں میں نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ2 کاریں ،5 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔تھانہ شالیمار کے علاقے میں موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پربائیکیا رائیڈرمحمد عمر سے موٹر سائیکل،موبائل ، 700 روپے اورپاور بینک، تھانہ نصیرآباد کے علاقہ پنڈ نصرالہ میں2موٹرسائیکل سوار کلیم اللہ خان وغیرہ کی گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر 3موبائل اور 90 ہزارروپے ، تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں مزمل اعجاز کی پیزاشاپ سے ایک نامعلوم ملزم گن پوائنٹ پر 2موبائل چھین کرلے گیا۔ دیگر وارداتوں میں بھی اسلحہ کی نوک پر دو موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ پیرودھائی میں محمدعثمان کے گھرسے ایک لاکھ 57ہزارروپے، حیدر روڈ پر یاسر محمود احمد کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر2 لیپ ٹاپ اور15سو روپے، کوئلہ سینٹر میں شیخ محمد یٰسین کے گھر کاتالہ توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور زیورات مالیتی 4لاکھ روپے ،برٹش ہومزکے قریب دوران سفر امیر اکبر خان کی بیوی کے بیگ سے 2طلائی کڑے مالیتی 5لاکھ روپے،گلشن آباد سیکٹر 4میں محمد نعیم کے گھرسے20 ہزار روپے اور 3تولے سونا کا سیٹ اور انگوٹھیاں، تخت پڑی میں وقار احمد چوہان کے مال مویشی فارم سے ایک لاکھ 70ہزار روپے ،چکری اڈے میں تابش علی کی دکان سے دو لاکھ چوری کرلئے گئے ۔