• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ نے مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں قبر کشائی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کرکے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ دریں اثنا سیشن عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کے کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست دائر کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید