• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی نژاد معروف ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج کے نام اہم اعزاز

معروف دانش ور و ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج—جنگ فوٹو
معروف دانش ور و ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج—جنگ فوٹو

پاکستانی نژاد فرانس کے معروف دانش اور ادیب ڈاکٹر حمزہ تاج کو مریم میکیبا ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

پیرس میں منعقدہ پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الرویلی نے ڈاکٹر حمزہ تاج کو انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے مریم میکیبا ایوارڈ دیا۔

معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری فاروق گورسی نے کہا ہے کہ ایوارڈ ڈاکڑ حمزہ کو نہیں بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کو ملا ہے جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے، ڈاکٹر حمزہ نے یورپ بھر کے علاوہ افریقہ بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

 انہوں نے ڈاکٹر حمزہ کے والد چوہدری تاج دین سکھیرا کو بھی مبارک باد دی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید