کوئٹہ (پ ر)تفتان ٹرانسپورٹ یونین رخشاں ڈویژن کے صدرحاجی اللہ بخش بادینی اور دیگرنے آل بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی حکومت کو چاہئیے کہ وہ گڈزٹرک اونر ز ایسوسی ایشن کے مطالبات کے سلسلے میں پنجاب اور سندھ حکومت اور متعلقہ وزارتوں سے بات چیت کرے ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نور جان شاہوانی اور ان کے دیگر ساتھی اپنے مطالبات کے سلسلے میں حق پر ہیں ،بلوچستان گڈز ٹرک کافی عرصے سے پنجاب اور سندھ موٹروے کی جانب سے بھاری جرمانوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہے ہیں لیکن حکمرانوں کی جانب سے شنوائی نہ ہونے کے باعث اپنے ٹرکوں کو کھڑے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مطالبات پر عملدرآمد کیاجائے ۔