کراچی (اسد ابن حسن)مصر کا انتباہ نظر انداز ، پاکستانی حکام مشکوک مسافروں کو جانے کی اجازت دیتے رہے، رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے جون 2023 تک 17300 پاکستانی بن غازی اور اسکندریہ گئے جبکہ لیبیا نے صرف 834 ویزے جاری کیے۔ زیادہ تر گروپ ویزوں پر گئے۔ ان کو "اوکے ٹو بورڈ" کے بورڈنگ کارڈ دبئی کی السجی ٹریول ایجنسی اور پاکستان کے کھاریاں میں واقعہ ایک ٹریول ایجنسی نے مہیا کیے اور بیشتر مسافر فلائی دبئی کی پروازوں سے گئے۔ رپورٹ میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ ایف ائی اے حکام ایجنٹوں سے بھاری معاوضہ وصول کرتے رہے۔ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن کوئٹہ سعید میمن نے اپنے ماتحت افسران کو مراسلے 9 مئی 2024 کو تحریر کیا کہ لیبیا اور مصر جانے والے مسافروں کے لیے یہ دونوں ممالک محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے مصری حکومت کی ٹریول ایڈوائس کو بھی کوڈ کیا "ہم دوبارہ مصر آ نے والے مسافروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے واقعات کہیں بھی اور کسی بھی وقت رونما ہو سکتے ہیں۔ خاص ٹارگٹ سیاحتی مراکز اور مذہبی مقامات ہو سکتے ہیں۔